کھیل

کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے

خلیجی ملک کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی‘ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کہ کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔ اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی۔ کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.