کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی فائنل میں رسائی

پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، فائنل بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سینڑل پنجاب نے سندھ کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونخوا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ 20 اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے۔ ذیشان ملک نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 جبکہ ناصر نواز 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کے پی نے 157 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 53 اور محمد افتخار نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔ اس کے علاوہ دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو باآسانی7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سندھ نے سینٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ خرم منظور 34 اور شرجیل خان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ سینٹرل پنجاب نے 142 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامران اکمل نے 51 اور احمد شہزاد 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.