کھیل

ایمی ہنٹر سینچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز ایمی ہنٹر ون ڈے کرکٹ میں سینچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی 16 ویں سالگرہ پر نہ صرف  سنچری بنائی بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایمی نے زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔  انہوں نے بھارتی کھلاڑی  متھالی کا کم عمر میں سنچری کا ریکارڈ توڑ دیامتھالی 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف سینچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی تھیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا تھا جب ان کی عمر 16 برس اور 205 دن تھی۔

ایمی ہنٹر ون ڈے کریئر کےچوتھے میچ میں 127 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.