کھیل

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے مثبت اشارے دے دیئے

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے مثبت اشارے دے دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے درمیان ویمن ٹیموں کی سیریز کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا لیکن موجودہ حالات میں دورے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے اور حتمی شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے جس کے مطابق ون ڈے سیریز کے تین میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی میں کرانے کی تجویز ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں لگنے کا امکان ہے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمن ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے زمبابوے جائیں گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے بھی پر امید ہے جس کو دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.