کھیل

خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ  کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کے پی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 20 ویں اوور میں پوری ٹیم 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔احمد شہزاد 48 اور کامران اکمل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمد  اور  محمد عمران نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ ارشد اقبال نے 2

149 رنز کا ہدف خیبرپختونخوا نے باآسانی17اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمدنے ناقابل شکست 45 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 37 اور صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنا کر  اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.