کھیل

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان انتقال کرگئے

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان بندولا ورنا پورا انتقال کرگئے۔

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان 68 سالہ بندولا ورنا پورا ہائی بلڈ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے اور حال ہی میں ان کی دائیں ٹانگ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم وہ پیرکے روز اسپتال میں انتقال کرگئے۔ اوپننگ بلے باز بندولا ورنا پورا کو بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا حامل بلے باز سمجھا جاتا تھا اور وہ میڈیم پیس بولر بھی تھے۔

بندولا ورنا پورا نے 1982 میں سری لنکا کی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کی قیادت کی تھی جو انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا جب کہ بندولا ورنا پورا کو سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی گیند کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.