کھیل

وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے، ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوینٹی سے فائدہ ہوگا۔وارم اپ میچ کے لیے قوم ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، آصف علی، حارف رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔

ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.