کھیل

12 سالہ لڑکی توجہ کا مرکز کیسے بن گئی

اسکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کی تو اس وقت ریبیکا ڈاؤنی نے ٹیم کی شرٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کی کٹ بنانے والی 12 سالہ ریبیکا ڈاؤنی توجہ کا مرکز بن گئیں۔  واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ نے اب تک ایونٹ میں ایک ہی میچ کھیلا اور اس میں بھی اس نے بنگلا دیش جیسی سخت حریف کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

جہاں ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی جارہی ہے وہیں ان کی کٹ کے بھی چرچے ہیں جسے ڈیزائن کرنے والی ایک 12 سالہ لڑکی ریبیکا ڈاؤنی ہیں، جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف جب اسکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کی تو اس وقت ریبیکا ڈاؤنی نے ٹیم کی شرٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں جہاں وہ ٹیلی ویژن کے سامنے کھڑی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی تصویر کو شیئر کیا گیا اور لکھا گیا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔   اس پر آئی سی سی کی جانب سے جواب دیا گیا اور ریبیکا کے کام کو سراہا بھی گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.