کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021، عمان کا سکا ٹ لینڈ کو جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف

کپتان ذیشان مقصود نے 34 اور محمد ندیم نے 25 رنز بنائے‘ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے پہلے مرحلے میں عمان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف دے دیا‘ عاقب الیاس نے 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کھیلے جارہے دوسرے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمان کی جانب سے عاقب الیاس نے 37 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان ذیشان مقصود نے 34 اور محمد ندیم نے 25 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ کافی اہمیت کا حامل ہے اگراسکاٹ لینڈ عمان کو شکست دے دیتی ہے تو وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ عمان کے جیتنے کی صورت میں کہانی رن ریٹ پرجا ئے گی کیونکہ اس وقت اسکاٹ لینڈ 4 پوائنٹس کیساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ عمان کے 2 پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 میں جگہ بنانے کیلئے 8 ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں جبکہ ہرگروپ سے 2،2 ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.