کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدر لینڈ کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ہے۔ 45 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔45 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی آٹھویں اوور میں پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین سر لنکن بولرز کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیدر لینڈز کے کولن اکریمن 11 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لاہیورو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلوا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی یہ اننگز ورلڈ کپ کی مختصر ترین اننگز تھی،اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی مختصر اننگز کا ریکارڈ نیدر لینڈز کے پاس تھا۔2014 میں نیدرلینڈز سری لنکا ہی کے خلاف 10.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی تھی۔اس کے علاوہ نیدر لینڈ کا آج کے میچ میں 44 رنز پر آؤٹ ہونا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل بھی نیدر لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2014 کے ورلڈ کپ میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.