کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر، انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔ دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14.2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف 8.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوس بٹلر 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.