کھیل

پاک،بھارت کرکٹ ٹکراؤ،ڈیل اسٹین نےفیصلہ پاکستان کےحق میں دیدیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کےفرائض انجام دینےوالےڈیل سٹین نےپاک بھارت ‏میچ میں پاکستان کے جیتنےکی پیش گوئی کردی

پاک،بھارت کرکٹ ٹکراؤ،ڈیل اسٹین نےفیصلہ پاکستان کےحق میں دیدیا،جنوبی افریقہ کےسابق فاسٹ بولراورٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کےفرائض انجام دینےوالےڈیل سٹین نےپاک بھارت ‏میچ میں پاکستان کے جیتنےکی پیش گوئی کردی۔ جنوبی افریقہ کےسابق مایہ نازفاسٹ بولرڈیل سٹین نےبھارت کےخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی، ‏واضح رہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ آج شام 7 بجےشروع ہوگا۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان فیوریٹ ہے،پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔ اس سےقبل ڈیل سٹین نےپاکستان کےخلاف میچ میں بھارتی الیون کا انتخاب بھی کیا تھا۔ ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈرہاردیک پانڈیا گیم چینجرثابت ہوسکتےہیں،سابق فاسٹ بولرکی جانب سےروہت ‏شرما اورکےایل راہول اوپنرجبکہ ویرات کوہلی کونمبرتین پررکھا گیا۔

سابق فاسٹ بولرنےایشان کشن،سوریا کماریادیواوروکٹ کیپررشبھ پنت،گیند بازوں میں بھونیشورکمارکوبھی شامل کیا تھا۔ سٹین نےاپنی ٹیم میں رویندرچندرایشون،راہول چاہر،ورون چکرورتی،جسپریت بمرا اورمحمد شامی کوبھی شامل کیا۔ ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کےفاسٹ بولر بھونیشورکماران دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں تومحمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.