کھیل

دنیا بھر کےشائقین کرکٹ کوپاک بھارت ٹکراؤکا انتظار

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم میچ قراردیا گیا

دنیا بھر کےشائقین کرکٹ کوپاک بھارت ٹکراؤکا انتظار،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو،ایشیا کپ ہویا چیمپئنزٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنےسامنےآجائیں تووہ میچ دنیائےکرکٹ کا سب سےبڑا میچ بن جاتا ہے۔اورآج بھی کچھ ایسا ہی ہونےجا رہا ہے،عالمی سطح پرشائقین کرکٹ آج ہونےوالےمیچ کےمنتظرہیں۔  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کو ور لڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم میچ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے 58 سیکنڈ پرمشتمل ایک ویڈیوشیئرکی گئی ہےجس میں پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیموں کےکھلاڑیوں کے جذبےاوردباؤکودکھایا گیا ہے۔ آئی سی سی نےاپنےٹوئٹ میں مزید کہا کہ آج کےمیچ میں دونوں حریفوں کی پنجہ آزمائی دنیا دیکھ رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.