کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور حامد حسان نے 3،3 وکٹیں جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی‘ نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 98 رنز ہی بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔ نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی۔ 161 رنز کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز ہی بناسکی۔ نمیبیاکی جانب سے ڈیوڈ ویزے 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جان نیکول نے 14، گیرہارڈ نے 12 اور وان لنگین نے 11 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور حامد حسان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.