کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا بڑا ہدف دیدیا

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں‘ 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے‘ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ابو ظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ پاکستان ٹیم کا اسکور 122 رنز پہنچا تو فخر زمان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمیبیا کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے پلیئر بن گئے، انہوں نیمجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.