کھیل

پاکستان ٹیم کا نمیبیا کےڈریسنگ روم کادورہ،کوچ کا جواب آگیا

ایلبی مورکل نےاپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کےڈریسنگ روم کےدورے کی ویڈیوشیئرکی

پاکستان ٹیم کا نمیبیا کےڈریسنگ روم کادورہ،کوچ کا جواب آگیا،نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل کی جانب سےگزشتہ روزہونےوالےمیچ کےبعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق ایلبی مورکل نےاپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کےڈریسنگ روم کےدورے کی ویڈیوشیئرکی اورانہوں نےپاکستانی ٹیم کی اس محبت اورجذبےپرشکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کوچ نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نمیبیا نےپاکستان کےخلاف کھیل کربہت انجوائےکیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزہونےوالےمیچ کےبعد پاکستان ٹیم کےکھلاڑیوں نےنمیبیا کےڈریسنگ روم کاد ورہ کیا اوران کےکھلاڑیوں کی تعریف کرتےہوئےتالیاں بھی بجائیں،جس پرنمیبیا کےکھلاڑیوں نےاپنی نشستوں سےاٹھ کرپاکستانیوں کھلاڑیوں کےساتھ گلےملا ۔ خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نےگروپ اسٹیج میں نمیبیا کیخلاف فتح کےبعد مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی اورسیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.