کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کے باؤلروں کی دھلائی کر ڈالی، رنز کے انبار لگا دیئے

بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے ہیں

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارتی ٹیم نے افغانستان کے باؤلروں کی دھلائی کر ڈالی اور ان کے خلاف رنز کے انبار لگادیے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بھارت نے 2 جبکہ افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی۔ بھارت کے اسپنر روی ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 4 سال اور 4 مہینوں بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بھارت نے افغانستان کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی ، پہلے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 140 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رشبھ نے افغان بولرز کی درگت بنائی۔ روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 35 اور رشبھ پنٹ 27 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے، بھارت نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.