کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں 66 رنز سے شکست دیدی

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بھارت نے 2 جبکہ افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی۔ بھارت کے اسپنر روی ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 4 سال اور 4 مہینوں بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بھارت نے افغانستان کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی ، پہلے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 140 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رشبھ نے افغان بولرز کی درگت بنائی۔ روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 35 اور رشبھ پنٹ 27 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے، بھارت نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغانستان کے بیٹسمین ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ پائے۔ افغانستان نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغانستان کے کریم جنت اور کپتان نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بیٹسمین بھارتی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔ کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 اور ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.