کھیل

سوشل میڈیا پر بیٹیوں کےاکاؤنٹ؟ شاہد آفریدی بھڑک اُٹھے

مایہ نازبلےبازشاہد آفریدی نےسوشل میڈیا پراُن کی بیٹیوں کےاکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر بیٹیوں کےاکاؤنٹ؟ شاہد آفریدی بھڑک اُٹھے، قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورمایہ نازبلےبازشاہد آفریدی نےسوشل میڈیا پراُن کی بیٹیوں کےاکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ شاہد آفریدی نےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنی بیٹی کےنام سےمنسوب جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ کی تصویرشیئرکی۔ یہ جعلی اکاؤنٹ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کےنام سےبنایا گیا ہےجس میں یہ بتایا گیا ہےکہ یہ کرکٹرکی بیٹی کا اصل ٹوئٹراکاؤنٹ ہے۔

شاہد آفریدی نےاپنےٹوئٹ میں صارفین کوواضح کرتےہوئےلکھا کہ ’میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سےکسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘ اُنہوں نےمزید لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بیٹیوں سےمتعلق کسی بھی ’اکاؤنٹس‘ یا ’خبروں‘ کونظراندازکریں۔‘ واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کےباپ ہیں۔ ان کی سب سےچھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔ شاہد آفریدی اکثرسوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کےہمراہ تصاویرشیئرکرتےرہتےہیں جبکہ ماضی میں کئی بارآفریدی کی بیٹیاں والد کوکرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنےبھی جا چکی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.