کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ‘ نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد کیویز ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔ جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز اسکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل بھارت نے آخری چار اوورز میں افغانستان کے خلاف 65 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نے مقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ نمیبیا کے بیٹسمین کیویز بولرز کے سامنے کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔ نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے افغانستان سے آخری مقابلہ کھیلنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.