کھیل

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان،پاکستانی شائقین کےلئےبڑی خبرآگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےآسٹریلیا کےدورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان،پاکستانی شائقین کےلئےبڑی خبرآگئی،آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کےدورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےآسٹریلیا کےدورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے، 1998 ء کےبعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کےمابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پرمشتمل سیریزآئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائےگی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کوہوگا، سیریزکےباقی دوٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلےجائیں گے۔ پاک آسٹریلیا سیریزکےچاروں وائٹ بال میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔ سیریزمیں شامل تمام ٹیسٹ میچزآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچزآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہوں گے۔

آسٹریلیا کےدورہ پاکستان کا شیڈول سامنےآگیا

3 تا 7 مارچ: پہلا ٹیسٹ میچ، کراچی

12 تا 16 مارچ: دوسرا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی

21 تا 25 مارچ: تیسرا ٹیسٹ میچ، لاہور

29 مارچ: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

31 مارچ: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

2 اپریل: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

5 اپریل: واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.