کھیل

سیمی فائنل سے ایک رات قبل محمد رضوان کہاں تھے؟ میتھیو ہیڈن نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

محمد رضوان نے ایک رات قبل اسپتال میں تھے، انہوں نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ایک رات قومی بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان کہاں تھے میتھیو ہیڈن نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔ میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.