کھیل

نیوزی لینڈ کےکپتان کا بھارت میں کھیلنےسےانکار

کین ولیمسن اس ہفتےہندوستان کےخلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریزسےدستبردارہوگئےہیں

نیوزی لینڈ کےکپتان کا بھارت میں کھیلنےسےانکار، نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیمسن اس ہفتےہندوستان کےخلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریزسےدستبردارہوگئےہیں۔ بھارت اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹی 20 میچ بدھ یعنی کل بھارت کےشہرجےپورمیں کھیلا جائےگا لیکن کین ولیمسن بھارت کےخلاف ہی ٹیسٹ سیریزکی تیاری کےلیےٹی 20 سیریزنہیں کھیلیں گے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ولیمسن کوٹیسٹ اسکواڈ کےساتھ ریڈ بال کےدومیچوں کی تیاری کی اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن کی غیرموجودگی میں ‘ٹم ساؤتھی’ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بھارتی کپتان ورات کوہلی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے—فوٹو فائل

ساؤتھی اورکائل جیمیسن،ڈیرل مچل،گلین فلپس اورمچل سینٹنر 25 نومبرسےشروع ہونےوالی ٹیسٹ سیریزکےاسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹیسٹ کانپورمیں جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبرسےممبئی میں کھیلا جائےگا۔ یاد رہےکہ بھارتی کپتان ورات کوہلی بھی نیوزی لینڈ کےخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گےجب کہ روہت شرما، وکٹ کیپررشاب پانٹ، فاٹ بولرجسپریت بمرا اورمحمد شامی بھی ٹیسٹ سیریزنہیں کھیلیں گے۔ کوہلی کی غیرموجودگی میں اجنکیا رہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.