کھیل

پاکستان کوآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سےآئندہ عالمی ایونٹس کےمیزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔  آئی سی سی کےمطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اورویسٹ انڈیزمیں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اورسری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا،زمبابوے،نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اوراسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 کرکٹ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلادیش کریں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان نےآخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی۔

علم میں رہےکہ 2008کی چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگرحالات کی وجہ سےجنوبی افریقہ منتقل ہوگئی تھی۔ خیال رہےکہ نئےشیڈول کےمطابق بھارت 2024 سے 2031 کےدوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.