کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

سیریز کو آسان نہیں لے سکتے،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں‘ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبینیشنز آزمائیں گے

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا‘ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبینیشنز آزمائیں گے۔ واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان اعلان کر دیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.