کھیل

میتھیو ہیڈن کی جانب س آج رات کوکیاسا خاص اعلان ہوگا

میتھیو ہیڈن نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنےجا رہا ہوں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ اورسابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیوہیڈن کی جانب سےآج رات کچھ خاص اعلان متوقع ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرمیتھیوہیڈن نےایک پیغام کےذریعےآج کےدلچسپ اعلان سےمتعلق مداحوں کواطلاع دی۔ میتھیو ہیڈن نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج رات کچھ دلچسپ اعلان کرنےجا رہا ہوں۔

اپنے دلچسپ اعلان سے متعلق میتھیو نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے بھی سوال کیا کہ کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ وہ دلچسپ اعلان کیا ہو سکتا ہے؟ میتھیو کی ٹوئٹ  سے  ان کے  مداحوں میں تجسس بڑھ گیا اور  وہ آج رات میتھیو کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کو جاننے کے لیے بیتاب ہیں۔

دوسری جانب  انڈین پریمیئر لیگ کی کرکٹ ٹیم راجستھان رائلز کی جانب سے بھی حال ہی میں  ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ کرکٹ کے ایک سابق بلے باز  جسے آپ آئی پی ایل 2022  کی آکشن (بولی) میں دیکھیں گے۔ ٹوئٹ کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  میتھیو کا آج رات کیا جانے والا دلچسپ  اعلان راجستھان رائلز کی ٹوئٹ سے منسلک ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.