کھیل

قومی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد بھی ٹرافی نہ ملی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی

قومی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، پاکستان نے بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیالیکن انہیں سیریز جیتنے کے بعد بھی ٹرافی نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی پاکستان کو ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔ انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دستیاب نہیں تھے اس لیے ابھی ٹرافی نہیں دی گئی، پاکستان کو ٹرافی ان ہی کے ہاتھ سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے کھیل میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ ملی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز کے بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.