کھیل

اچھے برے دن آتے ہیں مگر؟ بابراعظم نے شاندار اعلان کردیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سیریز کے اختتام پر ویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

اچھے برے دن آتے ہیں مگر؟ بابراعظم نے شاندار اعلان کردیا، بنگلا دیش سےٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کلین سوئپ کرنےکےبعد قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےسیریزکےاختتام پرویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ پی سی بی کےٹوئٹراکاؤنٹ پرکپتان بابراعظم کا ویڈیوبیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نےکہا کہ بنگلا دیش کےخلاف تینوں میچزمیں ڈھاکا کےکراؤڈ نےبھرپورسپورٹ کیا، ہم نےکورونا کےدنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کوبہت مس کیا ہے۔

ایک سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں فتح حاصل کرنےپرکپتان نےکہا کہ مجھےان کامیابیوں پربہت خوشی ہے،یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمرہے،جیت کےحصول کیلئےضروری ہےکہ پہلےاپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ اورلوئرمڈل آرڈرمیں بہتری کی ضرورت تھی،گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہترہوئی ہےاب  لوئرمڈل آرڈرمیں بھی میچ فنش کرنےکی عادت آرہی ہے۔

قومی کپتان نےمزید کہا کہ بحیثیت کپتان اپنےکھلاڑیوں کوصرف ان کا رول کلیئربتاتا ہوں،کرکٹ ایک کھیل ہےجہاں اچھےاور برے دن آتےرہتےہیں مگرہم اپنی محنت جاری رکھیں گے۔ حالیہ سیریز میں اپنی کارکردگی سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ میں اس سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا البتہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بابر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.