کھیل

کرکٹ گراؤنڈ میں تھپڑ کس نے مارے؟رضوان نے خاموشی توڑ دی

وکٹ کیپر بیٹسمین کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں

کرکٹ گراؤنڈ میں تھپڑ کس نے مارے؟رضوان نے خاموشی توڑ دی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔ محمد رضوان نے اس انٹرویو میں اپنے بیک گراؤنڈ سمیت مختلف چیزوں پر بات کی۔ رضوان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور  نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا ۔

قومی کرکٹرنےکہا کہ جب میں کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ چلاگیا تو مجھ سےگراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراؤنڈ دیکھنےآیا ہوں تو اس نے  پیچھےسے تھپڑ مارکرباہرنکلنے کا کہا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک ہے اور نہ انسٹاگرام اکاؤنٹس، سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے  کچھ نہیں پتا  اور یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو وہ انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔ رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.