کھیل

پاک،بھارت کرکٹ سیریز؟دوبئی کرکٹ کونسل کا چونکا دینے والااعلان

دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز پھر سے یواے ای میں پاک بھارت کرکٹ میلہ سجانے کیلیے بے تاب ہیں

پاک،بھارت کرکٹ سیریز؟دوبئی کرکٹ کونسل کا چونکا دینے والااعلان، دبئی میں دونوں روایتی حریف ممالک کےدرمیان ورلڈ کپ کا مقابلہ ہوا جسےدنیا بھرکےکروڑوں شائقین نےدیکھا،البتہ 2013 سےباہمی کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہے،عبدالرحمان فلک نازسالانہ بنیادوں پردونوں ٹیموں کےدرمیان میچزکی میزبانی کرنا چاہتےہیں۔ انھوں نےکہا کہ سب سےبہترین بات پاکستان اوربھارت کویہاں پرپھرسےلانا ہوگی،جب شارجہ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان مقابلےہوا کرتےتھےتووہاں پرجنگ کا ماحول ہوتا تھا مگریہ کھیل کی جنگ ہوتی تھی، مجھےیاد ہےکہ ایک بارفلم اسٹارراج کپوراپنی فیملی کےساتھ یہاں آئے۔

انھوں نےایوارڈ تقریب میں مائیک سنبھالا اورکہاکہ پاکستان اوربھارت کی شارجہ میں جنگ حیران کن ہے،کرکٹ ہمیں ایک دوسرے کےقریب لا رہی ہےاوریہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ فلک نازنےکہا کہ ہم چاہتےہیں کہ یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو،اگرہم بھارت کویہاں آنےاورپاکستان کے ساتھ کھیلنے پرراضی کرسکےتویہ بہت ہی زبردست بات ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.