کھیل

بیٹنگ کوچ ؟بابراعظم نےبڑی پریشانی سے پردہ اُٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے

بیٹنگ کوچ ؟بابراعظم نےبڑی پریشانی سے پردہ اُٹھا دیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے،ٹیسٹ سیریزمیں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئےتھا لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کا ہے۔ چٹاگانگ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتےہوئ براعظم نےکہا کہ ٹیسٹ سیریزاہم ہے،جیت کا تسلسل برقراررکھیں گے۔ انہوں نےکہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے،اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثرڈالیں گے۔ بابراعظم نےکہاکہ بنگلادیش کوہوم گراؤنڈ پرآسان نہیں لےسکتے،یہاں کی کنڈیشنزمختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنزمیں سیٹ ہونےمیں وقت لینا پڑتا ہے ۔

کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوکس ہونا پڑے گا اورتحمل کےساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نےبتایا کہ ٹیسٹ سیریزسےقبل ٹائم کم ملا ہےہم کئی ماہ سےوائٹ بال کرکٹ کھیل رہےہیں اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں سوئچ ہونا ہےلیکن ہم پروفیشنل ہیں جلد سوئچ ہونا پڑے گا۔ بابرکا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہےکہ ہرسیریزمیں مجھےہی رنزکرنا ہیں دوسرے بیٹسمین بھی ہیں انہوں نےبھی ذمہ داری لی ہے،کوشش ہوگی ٹیسٹ سیریز میں اچھا کروں۔

اسپنرزسےمتعلق بات کرتےہوئےکپتان نےبتایا کہ ہمیں ٹیسٹ میں فائدہ دیں گےیہ ٹاپ کےاسپنرزہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیلتےہوئےآئےہیں۔ بابراعظم نےپچ سےمتعلق بات کرتےہوئےکہاکہ یہاں بھی ویسی ہی پچ ہےجیسی یہاں پرپچزہوتی ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ بنگلا دیش کےسینئرکھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھربھی بنگلا دیش کوآسان نہیں لیں گے،ہماری بیٹنگ لائن اپ تجربہ کارہے اسپنرزکو اچھا کھیلیں گے،مجھےاعتماد ہےکہ ہم سیریزمیں اچھا کھیلیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان نےبنگلا دیش کےخلاف 3 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کلین سوئپ فتح حاصل کی اوراب دونوں ٹیموں کےدرمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریزکا کل سےآغازہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.