کھیل

اعصام الحق، عقیل خان جیسی جوڑی ملنا مشکل؟

ٹینس پلیئر عقیل خان کا کہنا ہے کہ اعصام عقیل جیسی جوڑی ملنا مشکل ہے، ایک آدھ پلیئر مل سکتا ہے لیکن جوڑی کا بننا مشکل ہے

اعصام الحق، عقیل خان جیسی جوڑی ملنا مشکل؟ پاکستان نمبرون ٹینس پلیئرعقیل خان کا کہنا ہےکہ اعصام عقیل جیسی جوڑی ملنا مشکل ہے،ایک آدھ پلیئرمل سکتا ہے لیکن جوڑی کا بننا مشکل ہے۔ عقیل خان نےکہا کہ میری خوش قسمتی ہےکہ میں جب اعصام الحق کےساتھ کھیلا اس وقت وہ انٹرنیشنل ٹینس سےمنسلک تھے، جس کا فائدہ ہوا اورہم نےمل کربہت سی کامیابیاں حاصل کیں اورپاکستان ٹینس میں نئی تاریخ رقم کی، لیکن اپنےپیچھےمڑکردیکھیں تو بہت گیپ دکھائی دیتا ہے۔

عقیل خان نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انہیں جدید سہولتیں بھی حاصل ہیں لیکن نوجوانوں میں جذبے اور فوکس کی کمی ہے، اُنہیں کھیل کی فکر نہیں ہے وہ کورٹ میں آتے ہیں اور روٹین کی ٹینس کھیل کر چلے جاتے ہیں، اُنہیں نئی نئی شاٹس اور ٹیکنیکس کا علم نہیں ہے یا وہ کوشش نہیں کرتے اور جب کورٹ سے واپس جاتے ہیں تو کھیل کا نہیں سوچتے بلکہ ادھر ادھر کی مصروفیات میں پڑ جاتے ہیں موبائل فونز اور سوشل میڈیا نے نوجوانوں کی ساری توجہ حاصل کر لی ہے۔

نئے کھلاڑی سوشل میڈیا میں گھنٹوں مصروف رہتے ہیں جب کھیل کی فکرنہیں ہوگی نوجوان آگےنہیں بڑھ سکتے۔ عقیل خان نےکہا کہ میں ابھی کھیل سکتا ہوں اوراس کی وجہ فٹنس ہےاورکھیل میں فٹنس ہی سب سےاہم ہے،میں آج بھی اسی جذبےاورشوق کےساتھ کھیلتا ہوں جیسےمیں انڈر 14 میں کھیلا کرتا تھا۔ آج بھی مجھےاپنےمیچ کی فکرہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ جذبہ اورفکرابھی رہےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.