کھیل

بنگلادیشی کرکٹر محمود اللّٰہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

بنگلادیشی کرکٹرمحمود اللّٰہ نےپاکستان سےسیریزسےقبل ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بنگلادیشی کرکٹرمحمود اللّٰہ نےپاکستان سےسیریزسےقبل ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ محمود اللّٰہ نےسوشل میڈیا پرجاری پیغام میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اورکہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرہورہا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا سفرشانداررہا، اپنےڈیبیواورآخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بنگلادیشی کرکٹرنےمزید کہا کہ اپنی ٹیم کےساتھیوں،کوچزاورکرکٹ بورڈ کی سپورٹ پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

35 سالہ محموداللّٰہ نے 2009 سے 2021 کےدوران 50 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت 2914 رنزبنائے۔ انہوں نےاپنےکیرئیرکےدوران نیوزی لینڈ اورزمبابوے کےخلاف 2،2 اورویسٹ انڈیزکےخلاف 1 سنچری اسکور کی، 150 ناٹ آؤٹ اُن کا بہترین انفرادی اسکوررہا۔ محمود اللّٰہ نےٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کی اور 43 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا اوراُن کی بہترین بولنگ ویسٹ انڈیزکےخلاف 51 رنزکےعوض 5 وکٹیں رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.