کھیل

بنگلہ دیش کو جھٹکا، شکیب الحسن ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکارہوکرمیگا ایونٹ سےباہرہوگئےتھے

بنگلہ دیش کو جھٹکا، شکیب الحسن ٹیسٹ سیریزسے آؤٹ،بنگلادیش کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرشکیب الحسن پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے،جس کےباعث وہ پاکستان کےخلاف پہلےٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔ شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکارہوکرمیگا ایونٹ سےباہرہوگئےتھے، انہوں نے پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ شکیب الحسن اب تک ہیم اسٹرنگ انجری سےچھٹکارا حاصل نہیں کرسکےہیں جس کی وجہ سےاب وہ پہلا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سےشکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی گئی ہےجب کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کی دستیابی فٹنس سےمشروط ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل بنگلادیش کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزپاکستان نےتین صفرسےجیتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.