کھیل

شاہ نواز دھانی کا وطن پہنچنے پرشاندار استقبال

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیوکرنےوالےفاسٹ بالرشاہ نوازدھانی کےلاڑکانہ پہنچنے پران کا شانداراستقبال کیا گیا

بنگلادیش کےخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیوکرنےوالےفاسٹ بالرشاہ نوازدھانی کےلاڑکانہ پہنچنے پران کا شانداراستقبال کیا گیا۔ شاہ نوازدھانی کی وطن آمد کےموقع پران کےدوست اوررشتےدارایئرپورٹ پرموجود تھے،جنہوں نےفاسٹ بالرکوہارپہنائے۔ یاد رہےکہ شاہ نواز دھانی نےبنگلادیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سےانٹرینشنل ڈیبیوکیا اوراپنےپہلےانٹرنیشنل اوورمیں وکٹ لی تھی۔

شاہ نوازدھانی نےاپنےپہلےمیچ کےبعد ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا تھا کہ وہ ہرچیزکےلیےاللّٰہ تعالیٰ کا شُکرادا کرتےہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔‘ دھانی نے مزید لکھا کہ ’اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.