کھیل

شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا نیا شوشا،مداح ہکا بکا رہ گئے

کرکٹر اپنی اہلیہ،بھارتی ٹینس اسٹارکےساتھ جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتےنظرآئیں گے

شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا نیا شوشا،مداح ہکا بکا رہ گئے، کھیلوں کی دنیا کی مشہوراورخوبصورت جوڑی،پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اپنی اہلیہ،بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کےساتھ جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتےنظرآئیں گے۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزانےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹس پراپنےایک پراجیکٹ کی ویڈیوشیئرکی ہے،جسےدیکھ کرمداح اس پراجیکٹ کی تفصیلات جاننےکےلیےبےچین ہوگئےہیں۔ شعیب ملک نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےنئےپراجیکٹ کا ٹیزر شیئرکرتےہوئےلکھاکہ’ انہیں اپنےاس پراجیکٹ کا ٹیزرشیئرکرتےہوئےفخرہے‘۔

انہوں نےمزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن دیکھنےکےلیےانتظارکریں جوجلد ہی ریلیزکیا جائےگا‘۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا نےبھی یہی ویڈیو اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی ہے۔ انہوں نےیہ ویڈیوشیئرکرتےہوئےلکھا کہ’وہ جس پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں،اس کا ٹیزرشیئرکرتےہوئے بہت پرجوش ہیں‘۔ ثانیہ نےمزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن بھی جلد آرہا ہے!‘

ثانیہ اورشعیب کی یہ ویڈیودیکھ کرمداح اس پراجیکٹ کا مکمل ورژ ن دیکھنےکےلیےبےتاب ہوگئےہیں۔ کچھ مداحوں نےکمنٹ سیکشن میں ویڈیوکےبارے میں سوال کیا کہ’ کیا ثانیہ اورشعیب کی زندگی پرفلم ریلیزہونےجارہی ہے؟‘ جبکہ کچھ مداحوں نےتوپراعتماد انداز میں پوچھا کہ’اس فلم کا نام بتادیں‘۔ تاہم، ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی جانب سےاس ویڈیوکےبارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.