کھیل

خلیجی ایئر لائن کی فلائٹس معطل، قومی ٹیم سمیت کئی خواتین ٹیمیں پھنس گئیں

افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ یہ پابندی جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگرملکوں پرلگائی گئی ہے

کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کی فلائٹس معطل کردیں جس کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای)نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ یہ پابندی جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگرملکوں پرلگائی گئی ہے۔ 29 نومبر سے افریقی ملکوں سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلیجی ائیرلائن کی زمبابوے فلائٹس معطل ہونے پر کرکٹ حکام پریشان ہیں۔ پاکستان سمیت9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں اس وقت زمبابوے میں موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے پر آئی سی سی اور ٹیم سے رابطے میں ہے جبکہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کو معطل کرنے سمیت متعدد آپشن پر غور کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لاجسٹک ڈپارٹمنٹ بھی مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.