کھیل

ٹیسٹ کرکٹ،بنگلہ دیش نےپاکستان کوکتنےرنزکا ہدف دیا؟

پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان جاری دو ٹیسٹ میچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنزپرآؤٹ ہوگئی

ٹیسٹ کرکٹ،بنگلہ دیش نےپاکستان کوکتنےرنزکا ہدف دیا؟ رپورٹس آگئیں، پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان جاری دو ٹیسٹ میچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش نےمیچ میں پہلےدن کےکھیل کےاختتام پر 4 وکٹ کےنقصان پر 253 رنز بنائےتھےجبکہ دوسرے روزکےکھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔ بنگلا دیش کی جانب سےلٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کرنمایاں کھلاڑی رہےجبکہ مہدی حسن 38 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سےحسن علی نےشانداربالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےبنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن شانتو بالترتیب 14، 14 جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یاسر علی 4،  تائج الاسلام 11، ابوجاید 8 اور عبادت حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللّٰہ شفیق پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عبداللّٰہ شفیق نے کہا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے، اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں سے اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے۔ پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم کے علاوہ حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.