کھیل

باکسرمحمد وسیم نےمداحوں کےنام پیغام جاری کردیا

کولمبیا سےتعلق رکھنےوالےعالمی نمبر 3 باکسرکوشکست دینےکےبعد سوشل میڈیا پرپہلا پیغام جاری کیا

پاکستان کےباکسرمحمد وسیم نےکولمبیا سےتعلق رکھنےوالےعالمی نمبر 3 باکسرکوشکست دینےکےبعد سوشل میڈیا پرپہلا پیغام جاری کردیا۔ باکسرمحمد وسیم نےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پراپنی تصویرشیئرکی جوکہ گزشتہ رات اُن کی شاندارفتح کےرِنگ میں لی گئی تھی۔ محمد وسیم نےاپنےٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ رات ایک یادگاررات تھی۔‘ اُنہوں نےاپنی کامیابی پراللّہ تعالیٰ کا شُکرادا کرتےہوئےلکھا کہ ’الحمداللّہ! میں دوسری بارڈبلیوبی سی کا سلورچیمپئن بن گیا ہوں۔‘

باکسرمحمد وسیم نےکہا کہ ’ڈبلیوبی اے اورڈبلیوبی سی ورلڈ ٹائٹل کےلیےکوالیفائی کرنےپرخوش ہوں۔‘ آخرمیں اُنہوں نےاپنےچاہنےوالوں سے مخاطب ہوتےہوئےکہا کہ آپ سب کی دعاؤں،محبتوں اورتعاون کا شکریہ۔‘ واضح رہےکہ دبئی کےباکسنگ ایرینا میں ہونےوالےمقابلےمیں محمد وسیم نےکولمبیئن باکسرکوشکست دے کرڈبلیوبی سی کا سلورٹائٹل اپنےنام کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.