کھیل

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن

بھارتی ٹینس اسٹارنےپاکستانی ٹینس اسٹار کےساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی

معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے ساتھ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں ٹریننگ کی۔ اعصام الحق نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ٹینس کورٹ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ٹینس کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے‘۔

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن

اعصام الحق نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ’ کورٹ کو عزت دینے اور پری سیزن ٹریننگ کا آغاز کرنے کے لیے ثانیہ مرزا کا شکریہ‘۔

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن

انہوں نے مزید لکھا کہ’ آج کورٹ میں بہت تفریحی اور مزا حیہ گفتگو ہوئی‘۔ انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوم کورٹس میں ان کے ساتھ ٹریننگ سیشن کا آغاز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹریننگ سیشن کے لیے اعصام الحق کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ مرزا کا اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ سیشن

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.