کھیل

ویسٹ انڈیزکا دورہ پاکستان ،سکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریزکا آغاز 13 دسمبرسےہوگا

پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریزکا آغاز 13 دسمبرسےہوگا اورتمام میچزکراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔ پولیس حکام کےمطابق دورے کا سکیورٹی پلان ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ہونےوالےاجلاس میں تیارکیا گیا،اجلاس میں پولیس اوررینجرزسمیت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےسینئرافسران نےبھی شرکت کی۔

ڈی آئی جی مقصود احمد کا بتانا ہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کےدرمیان ہونےوالےمیچزکےدوران 800 ایس ایس یوکمانڈوزسمیت 1500 سےزائد اہلکارڈیوٹی کےفرائض انجام دیں گے،ماہرنشانہ بازبھی حساس مقامات پرتعینات کیےجائیں گےاوراسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کےاطراف نگرانی کےلیےنیشنل اسٹیڈیم پرموجود رہےگی۔ مقصود احمد کےمطابق تماشائیوں کےلیےپارکنگ پوائنٹس سےنیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلےگی،ہنگامی صورت حال سےنمٹنےکےلیےٹیم ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.