کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستانی باؤلروں نے میدان مار لیا

بنگلادیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں 7،7 وکٹیں لینے والے حسن علی،شا ہین آفریدی نے 5، 5 درجہ تک چھلانگ لگا لی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستانی باؤلروں نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی رینکنگ بہتری کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں شاہین آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرکے تین درجے ترقی کر گئے، وہ اب پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی 16ویں سے گیارہویں نمبر پر آگئے۔ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب بیٹرز لسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے عابد علی اپنے کیریئر کی بیسٹ رینکنگ پر پہنچتے ہوئے 20ویں نمبر پر آگئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے اور محمد رضوان 18 ویں پوزیشن پر ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اسٹیو اسمتھ دوسرے کین ولیمن سن تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.