کھیل

کیا وسیم اکرم کو دوبئی کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا؟

کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسوئنگ کےسلطان وسیم اکرم کودبئی کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا

کیا وسیم اکرم کو دوبئی کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا؟، پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورسوئنگ کےسلطان وسیم اکرم کودبئی کا گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کےسابق کپتان کی جانب سےسوشل میڈیا پرجاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزازکی بات ہےکہ دبئی کی حکومت نےکرکٹ میں میری خدمات کےاعتراف میں مجھےگولڈن ویزا جاری کیا ہے۔ وسیم اکرم نےاپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز،چھٹیاں گزارنے کی جگہ اوردنیا کےلوگوں کوملانےوالا شہرہے۔ سوئنگ کےسلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنےکا خواہشمند ہوں۔

golden visa

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.