کھیل

پینگ شوئی کا معاملہ، ڈبلیو ٹی اے چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کر دیئے

ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو سائمن نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا اعلان تو کیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک رہے گی

چینی ٹینس کھلاڑی پینگ شوئی پرمبینہ پابندیوں کے تناظر نے خواتین کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کر دیئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی ٹینس کھلاڑی پینگ شوئی پرمبینہ پابندیوں کے تناظر نے خواتین کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے چین اور ہانگ کانگ میں تمام ٹورنامنٹس فوری طور پر معطل کردیے ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈبلیو ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مکمل حمایت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو سائمن نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا اعلان تو کیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.