کھیل

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیدی

پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے

پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مکمل کلین سوئپ کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔ ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔ ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.