کھیل

ڈھاکہ ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں اور یوں ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے

ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر جہاں سیریز اپنے نام کی وہاں انہوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے علاوہ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کی تھی اور یوں وہ اس دورہ بنگلادیش میں ناقابل شکست رہا۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں جہاں پاکستان نے شاندار کامیابی اپنے نام کی وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں اور یوں پاکستان ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.