کھیل

کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں دیے جانے والا ویرات کوہلی کا بیان ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ہو سکتا ہے

کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی، سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں دیے جانے والا ویرات کوہلی کا بیان ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ ’میں نے ویرات کوہلی کی پریس کانفرس دیکھی اور مجھے لگتا ہے کہ اس لائن کو تبدیل کیا جا سکتا تھا کہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کی قیادت کرنے کے لیے دستیاب ہوں۔‘

سنیل گواسکر نے کہا کہ ’ویرات کوہلی کے پاس ہر جگہ جیتنے کا ریکارڈ ہے، اُنہوں نے آئی سی سی ایونٹس نہیں جیتے لیکن دو طرفہ ایونٹس جیتے ہیں، کوہلی کی قیادت میں ہمیشہ بھارتی ٹیم کو فتح ملی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس لیے لوگوں کے لیے کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں سے ناخوش ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی، میرا اندازہ ہے کہ اصل میں ایک لائن ہی اس کی وجہ ہو سکتی ہے جہاں سے یہ معاملہ شروع ہوا تھا۔‘

سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ ’مجھے یہی لگتا ہے کہ ستمبر میں جو ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑتے وقت بیان دیا تھا، اُسی وجہ سے اُنہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹایا گیا ہے۔‘ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز میں روہت شرما کو ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے کھیلنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، دستیاب ہوں اور ہمیشہ بھارتی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہا ہوں، میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا خود کہا سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا پوچھا اور بتایا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں، ون ڈے ٹیم کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، کپتان نہ ہونے کا کہا گیا تو ٹھیک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.