کھیل

محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار رنز بننے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

محمد رضوان 2021ء میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں‘ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا وہ ایک سال میں 2 ہزار رنز بننے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ محمد رضوان 2021ء میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے۔ محمد رضوان نے 2021ء میں 42 چھکے لگائے۔ محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسمتھ کو دسویں اوور میں چھکا لگاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس تھا۔ کیوی بیٹر نے سال 2021ء میں ہی 41 چھکے لگاکر سال میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.