کھیل

سڈنی سکسرزنےشاداب خان سےمعاہدے کا اعلان کردیا

اعلامیےکےمطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچزمیں سڈنی سکسرزکا حصہ ہوں گے

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرزنےقومی کرکٹرشاداب خان سےمعاہدے کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچزمیں سڈنی سکسرزکا حصہ ہوں گےاورلیگ کےاختتام تک سڈنی سکسرزکےساتھ ہی کھیلیں گے۔

شاداب خان اس سےقبل 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکےہیں جس میں انہوں نےبرسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ واضح رہےکہ بی بی ایل میں فاسٹ بولرحارث رؤف میلبرن اسٹارزکی نمائندگی کریں گے۔ اس کےعلاوہ قومی کرکٹرمحمد حسنین،احمد دانیال اورسید فریدون کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.