کھیل

بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کےہاں بیٹےکی پیدائش

ان کی اہلیہ اوربیٹا مکمل صحت مند ہیں۔ اس سے قبل عرفان پٹھان کا ایک بیٹا عمران خان پٹھان ہے

بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔ عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ صفا اور میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سابق کرکٹرنے بتایا کہ ان کی اہلیہ اوربیٹا مکمل صحت مند ہیں۔ اس سے قبل عرفان پٹھان کا ایک بیٹا عمران خان پٹھان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔

واضح رہے کہ عرفان پٹھان  نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 29 ٹیسٹ، 120 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 100، ایک روزہ میں 173 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.